نامعلوم افراد بچہ اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے نعش گھر میں پھینک گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 19:53

سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء) نامعلوم افراد بچے اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے نعش گھر میں پھینک گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ پھوکلیان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے مطابق نواحی گاؤں روہیل بجواں کے حافظ ندیم کے بیٹے ساڑھے چار سالہ عبداللہ کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کرلیاجس کی نعش نامعلوم ملزمان نے رات کو اس کے گھر میں پھینک دی ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ۔