پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کرپشن،شہری سڑکوں پر نکل آئے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 19:55

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء )پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کروڑوں کی کرپشن پر شہری کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جس نے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لینے او ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کچی گلیوں کو چھوڑ کر پکی گلیوں کو ہی دوبارہ تھوڑا بہت خرچ کر کے ، بل نکلوانا، ظْلم ہی نہیں بلکہ قابل سزا جْرم بھی ہے۔

اب عوام کسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ لوگوں نے وقاص عابد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی زیر قیادت مورخہ 15اگست 2016کو پریس کلب قصور کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کر دیا اور دھرنا تب تک جاری رکھنے کا عندیہ دیا جب تک کہ کرپٹ پبلک ہیلتھ افسران و ملازمین کو برطرف کر کے ، کاروائی شروع نہیں کر دی جاتی۔

(جاری ہے)

وقاص عابد نے میڈیا کو بتلایا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تمام تر ثبوت اکھٹیک کئیے جا چْکے ہیں مگر رٹ دائر کرنے کیلئے ٹینڈر ، نقشہ، اب تک ہونے والے کام اور ادا شدہ پیمنٹ کی تصدیق شدہ کاپیاں درکار ہیں جس بابت مورخہ 04اگست ، بروز جمرات سے ہی ڈی سی او قصور کو وقاص عابد کی طرف سے درخواست دی گئی مگر ڈی سی او کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی جواب نہ آنا بھی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

وقاص عابد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی لیڈرشپ کا نام بدنام کرنے والے پبلک ہیلتھ کے کرپٹ ملازمین اور ٹھیکیدار جس طرح عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں، ماضی میں اس طرح کی کوئی بھیانک مثال نہیں ملتی۔ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے گلیوں کی تعمیر میں بھرتی کی مد میں بھی حقائق کے برعکس پیمنٹس کی ہیں، کئی گلیاں جو ماضی میں ٹی ایم اے نے تعمیر کیں اور کئی گلیاں جو پبلک ہیلتھ نے تعمیر کیں، ان کے عوض دوبارہ پیمنٹس بھی کی گئی ہیں۔

ریکارڈ کے حصول کے بعد اس ضمن میں مزید انکشافات بھی متوقع ہیں اور مزید کرپشن بھی سامنے لائی جا سکے گی۔کئی گلیاں ٹینڈر نوٹس کے مطابق نقشے میں موجود ہی نہ تھیں مگر کرپشن کی بابت ان کو بھی نقشہ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑا جْرم ہے۔ اس طرح کی گلیو ں کو خلاف قانون کی گئی پیمنٹس بھی واپس خزانہ سرکار میں جمع کروائی جانے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔وقاص عابد نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت اس کرپشن کے بے نقاب کئیے بغیر اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر عوام اب آرام سے نہیں بیٹھں گے۔