ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کابلدیہ ،سائٹ،اورنگی اورکیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کے کاموں کا معائینہ
بدھ 10 اگست 2016 19:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے بلدیہ ،سائٹ،اورنگی اورکیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کے کاموں کا معائینہ کیا انہوں نے اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کے استعمال کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد ،امام بارگاہوں ،اسکول و کالجز ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جبکہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیں اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے جاری صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے چاروں زونوں میں مشینری اور افرادی قوت کا بھرپور استعمال کیاجارہا ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں چاروں زونوں کی سڑکوں ،شاہراہوں پرموجود کچرہ وملبہ اورنکاسی آب کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے امور کو جامعہ حکمت عملی سے انجام دیا جارہا ہے جبکہ عوام کی جانب سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.