واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کاعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

بدھ 10 اگست 2016 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر وفات پاجانے والے ملازمین کے لواحقین جو کہ کنٹریکٹ پر ملازم تھے ان کو ہٹا دیا گیا تھا ان کے لئے ایک بار پھر بھرتی کیلئے جہاں کام کا آغاز کردیا گیا وہیں ریٹائرڈ ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کو بھی نوکریوں میں نہیں رکھا جارہا جبکہ کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 300کنڈی مین اور ایک سو پچاس کنٹریکٹ ملازمین کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ دوبارہ کنٹریکٹ بحال نہیں کیا جس پر ریٹائرڈ ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 6کنٹریکٹ ملازمین عدالت سے اپنیحق میں فیصلہ حاصل کرواچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :