محکمہ انٹی کرپشن حکومت سندھ کا ملیر ٹاؤن میں چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا

بدھ 10 اگست 2016 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) محکمہ انٹی کرپشن حکومت سندھ نے ملیر ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن نے بلدیہ ملیر کے آفس ملیر ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے 2013سے ترقیاتی کاموں سمیت دیگر کاموں کی تفصیلات کیلئے ریکارڈ طلب کیا تاہم ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر دفتر میں موجود نہیں تھے جس کے باعث اکاؤنٹس آفیسر نے رابطہ کرکے ملیر ٹاؤن کے تین سال کا ریکارڈ انٹی کرپشن کے حوالے کردیا جس کو قبضے میں لیکر انٹی کرپشن کی ٹیم اپنے ہمراہ لے گئی بعد ازاں ملیر ٹاؤن کے دو افسران نے جاکر انٹی کرپشن آفس سے دیئے گئے ریکارڈ کی تحویل میں لئے جانے کا تصدیق بھی وصول کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :