سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ادویہ کی فراہمی کے لیے 17 ارب روپے مختص کرکے ادویات فراہم کی ہیں، وزیرصحت سندھ

حکومت نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ، ادویہ کی فراہمی اور بہتر ماحول کو موثر بنانے کے لیے ناقابل فراموش اقدامات کیے ہیں،ڈاکٹرسکندرمیندھرو

بدھ 10 اگست 2016 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندرر میندرونے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ادویہ کی فراہمی کے لیے 17 ارب روپے مختص کرکے ادویات فراہم کی ہیں سندھ حکومت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ، ادویہ کی فراہمی اور بہتر ماحول کو موثر بنانے کے لیے ناقابل فراموش اقدامات کیے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال خیرپور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات اور ادویہ کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں اگر کسی بھی اسپتال کے ڈاکٹر کی شکایت ملی کہ انہوں نے مریض کو پرائیویٹ میڈیکل اسٹور روانہ کیا ہے تو اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے اسپتال میں مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے سہولیات اور ادویہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر ڈاکٹر سکندر میندرو نے مریضوں کے فائل پر بخار، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کا اندراج نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کو ہدایت کیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام دیں انہوں نے ایم ایس کواسپتال کی دیواروں پر سرنج کے پانی کے نشان دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ صفائی ستھرائی کی صورتحا ل ہے جوناقابل برداشت ہے ڈاکٹر سکندر میندرو نے ایک مریض کی جانب سے دوائیں باہر سے خریدنے کی شکایت پر ایم ایس کو کہا کہ اس مریض کے پیسے واپس کرائے جائیں اور ڈاکٹر اور عملہ کو پابند کیا جائے کہ وہ اسپتال کے اسٹور سے دواؤں کی کی فراہمی کو یقینی بنائیں دوسری طرف گزشتہ رات ایک خاتون کے جانبحق ہونے کے بارے میں انہوں نے فوری انکوائری کا حکم دیاانہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈاکٹر ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم انسانیت کی بلاتفریق خدمت کریں انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے اسپتالوں کی حالت ، صفائی ستھرائی اور سہولیات کو مزید موثر کرنے کی سخت ضرورت ہے ضروریات زیادہ ہیں لیکن وسائل کے مطابق بہتر لائی جائے گی اس موقع پر سید مہدی شاہ، ڈاکٹر رضیہ پنہور، ڈاکٹر محمد حسین ابڑو اور دیگر نے ڈائلاسز یونٹ، کارڈیو یونٹ اور بچوں کے وارڈ کے بارے میں بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :