اقتصادی راہداری توانائی منصوبوں میں مشینری کوڈیوٹی چھوٹ درست قدم ہے‘خادم حسین
توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور
بدھ 10 اگست 2016 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر اہم پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے پلانٹس و مشینری کو درآمدی ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کے فیصلہ کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب و ملک بھر میں کول پاور پراجیکٹ و دیگر پراجیکٹ کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے گی اور ان پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی و غیر ملکی انویسٹر کو سہولیات میسر ہونگی۔
خادم حسین نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے بدترین لوڈ شیڈنگ نے صنعتی پیداوار کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث ملکی برآمدات میں بھی کمی واقع ہورہی ہے توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مشینری و آلات پر ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کے حکومتی فیصلہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور منصوبوں کی تکمیل سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا جس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور حکومت کو بیرونی قرضے لینے سے نجات مل جائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.