تقریبات آزادی کے سلسلہ میں قصر ِبہبو د میں پینٹنگزکے مقابلہ جات
پا کستان کی ترقی کیلئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گاآزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے‘ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر
بدھ 10 اگست 2016 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء)پاکستا ن کی ترقی کیلئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گا،آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ان خیالات کا اظہا ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے قصرِ بہبود میں آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہ پینٹنگزکے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔جشنِ آزادی کی تقریبا ت کے حوالے سے سو شل ویلفیئر کے ادارے میں زیرِ تربیت خواتین کے مابین تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں خواتین نے بھر پو حصہ لیا اور اپنی پینٹینگیز کے ذریعے آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا احسن طریقہ سے اظہار کیا۔
اس موقعہ پر ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے نمائش میں حصہ لینے والی خواتین کے کام کو سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔(جاری ہے)
انہو ں نے مزید کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقا ت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جارہا ہے اور ان پسماندہ افراد کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر محکمے کے تمام اداروں اور دفاتر میں مختلف کام منعقد کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ پورہ ماہ چلتا رہے گا۔
اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔تقریب کا اختتام کرتے ہو ئے ڈ پٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہم سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کیلے کو شا ہونا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈا یٔریکٹر تہمینہ منیف اور پروجیکٹ مینیجر مسز تنویرالاسلام بھی موجود تھیں۔مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.