کوئٹہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: چینی صدر

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 20:31

کوئٹہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: چینی صدر

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) چینی صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے چینی صدر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی ہرصورت میں قابل مذمت ہے۔ سانحہ کوئٹہ متاثرین کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔ چین دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ خطےمیں استحکام ،تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔