قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا چوہدری نثار علی خان کے رویئے پر ایوان سے واک آؤٹ
وزیر اعظم نوازشریف نے اپوزیشن کو مناکر تاریخ رقم کر دی کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ٗوزیر اعظم نواز شریف کسی کو آپ کیخلاف کام کرنے کی ضرورت نہیں آپکے اپنے ہی کافی ہیں ٗخورشید شاہ
بدھ 10 اگست 2016 20:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ٗ وزیر اعظم نوازشریف نے اپوزیشن کو مناکر تاریخ رقم کر دی ۔
(جاری ہے)
بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وزیر داخلہ کی تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں ان کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واک آوٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔
اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے خود جا کر اپوزیشن کو منایا ۔ وزیراعظم کی جانب سے معذرت پر اپوزیشن ارکان واپس آگئے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔خورشید شاہ نے وزیراعظم سے گلہ کیا کہ کسی کو آپ کیخلاف کام کرنے کی ضرورت نہیں آپکے اپنے ہی کافی ہیں۔ یاد رہے کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی منتخب وزیراعظم حزب اختلاف کو منا کر واپس ایوان میں لایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.