پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کا فیصلہ

بدھ 10 اگست 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارٹی کے ذرائع نے بتا یا کہ یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت قومی اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کی ۔اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کرے۔کمیٹی نے تجویز دی کہ پارلیمانی کمیٹی کا نام پارلمینٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :