وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیاں، 18بھکا ریو ں سمیت 33 ملزمان گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران18بھکا ریو ں سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، لیپ ٹا پ ، اسلحہ معہ ایمو نیشن ، شرا ب ، ہیر وئن اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان حبیب اﷲ اور امان اﷲ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIM-4933 بر آمد کرلیا۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزمان ابر ار عزیز ، سید طا ر ق حسین اور سید محمد شعبا ن کو چیک جنہو ں نے اپنے آ پ کو سر کا ری ملازم ظا ہر کیا جن کے پا س آ فیسر سٹک ، ہتھکڑ ی ، خنجر ، آ ہنی مکابر آمد ہو ا کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم احمد سہیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم نا در خا ن سے 106گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے دوران گشت ملزم وکی مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کوہسار پولیس نے مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملزم محمد کا شف کو گرفتار کر لیا ۔تھا نہ مار گلہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ساجد کو گرفتار کرکے اس سے 03بوتلیں شراب بر آمد کرلی۔ جبکہ ملز م محمد طلا ل سے مسروقہ لیپ ٹا پ بر آمد کرلیا۔

تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان خو رشید خا ن او ر نعمت خا ن کو گرفتار کر کے ان سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران گشت ملزم زاہد محمود کو گرفتار کرکے اس سے 120گر ام ہیروئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد نصیر سے 130گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

جبکہ پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 18پیشہ ور بھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :