سی ٹی او لاہورکابارش کے دوران ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے اورنج ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں کا دورہ

بدھ 10 اگست 2016 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے اورنج ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں ،اہم شاہراہوں اور نشیبی سڑکوں کا دورہ کیا۔چیف ٹریفک آفیسربارش کے دوران سڑکوں پر معمول کی ٹریفک بحال ہونے تک مسلسل ہدایات جاری کرتے رہے۔

اس موقع پر انہوں نے ڈویژنل افسران ،ڈی ایس پی صاحبان اور ٹریفک سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی وہ اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے وزٹ جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں میں پانی کی فوری نکاسی کیلئے بندوبست کریں جبکہ اس روٹ پر رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں۔ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے کینال روڈانڈر پاسز سمیت گوالمنڈی چوک،آؤٹ فال روڈ،صفانوالہ چوک ،علامہ اقبال روڈ،سرکلر روڈ،مزنگ چوک اور دیگر مصروف شاہراؤں پر اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

بارش کے دوران مخصوص روڈز پرزیادہ پانی کھڑاہو نے پرفوری متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیتے ہوئے ٹریفک کورواں دواں رکھا گیا۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ بارش کے دوران سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے شہریوں کو روڈ سچویشن بارے آگاہی کیلئے لمحہ بہ لمحہ پیغامات جاری کئے جا تے رہے ۔

متعلقہ عنوان :