کورین کمپنی کا فیصل آباد میں سولر پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار، پنجاب حکومت کیساتھ یاد داشت پر دستخط کر دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 20:45

کورین کمپنی کا فیصل آباد میں سولر پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار، ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) کورین کمپنی نے فیصل آباد میں سولر پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے. تفصیلات کے مطابق کورین کمپنی سی کے سولر کی جانب سے پنجاب کے دوسرے بڑے اور انتہاءی اہم صنعتی شہر فیصل آباد میں سولر پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے. اس حوالے سے کمپنی کے وفد نے پنجاب حکومت کی نمائندہ آمنہ چیمہ سے خصوصی ملاقات کی اور ایک یاد داشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

کورین کمپنی کی جانب سے سولر پاور کا مصوبہ لگانے کی تفصیلات پنجاب حکومت کو پیش کی جائیں گی۔ جبکہ کمپنی نے پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی بنانے کا پلانٹ لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کا پلانٹ لگانے سے سولر پینلز سستے داموں دستیاب ہو پائیں گے اور عوام اپنے گھروں کے حد تک سستی بجلی خود ہی پیدا کر پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :