قومی اسمبلی نے قانون ساز اسمبلی کے وجود میں آنے کے 69 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور کرلی
قانون ساز اسمبلی کے 69 سال مکمل ہونے پر تقریب سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ٗسردار ایاز صادق
بدھ 10 اگست 2016 20:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی نے قانون ساز اسمبلی کے وجود میں آنے کے 69 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور کرلی ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہاہے کہ قانون ساز اسمبلی کے 69 سال مکمل ہونے پر تقریب سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ۔ بدھ کو وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ عقیدہ مساوات انسانی کے تحت ہم اپنے قومی اور سیاسی اتحاد اور یکجہتی کو تحفظ دے سکتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اس اعلان کہ پاکستان ایک جمہوری ریاست ہوگی جہاں سماجی انصاف اسلامی اصولوں کی بنیاد پر ہوگا‘ کے وفادار ہیں۔ قرارداد میں پاکستان کے عوام کی جانب سے مظلوم اور جمہوریت کے خلاف اقدامات کے لئے انتھک جدوجہد سے جمہوریت کو محفوظ بنانے کی کامیابیوں کو سراہا گیا ہے۔(جاری ہے)
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان کے لئے عوام کی جانب سے اس وقت تک دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ ہے۔
قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ فیڈریشن کو اس کے اصولوں کے مطابق بنایا جائے گا جس میں پاکستان کے عوام کو خوشحال اور ان کے حقوق اور دنیا میں ایک باعزت قوم کے طور پر مقام حاصل ہو۔ سپیکر نے قرارداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کی جس کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ 10 اگست 1947ء کو پہلی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا69 سال ہوگئے ہیں ہم اس حوالے سے تقریب منانا چاہتے تھے مگر افسوسناک سانحہ کی وجہ سے پروگرام ملتوی کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.