اسلام آباد ہائی کورٹ نے موضع نوتھیا،کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کی حدود کے تنازعے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 10 اگست 2016 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے موضع نوتھیا،کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کی حدود کے تنازعے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ٗکنٹونمنٹ بورڈ نے مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اپیل میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے سروے آف پاکستان سے ریکارڈ منگوائے بغیر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

سروے آف پاکستان کے مطابق 1956سے یہ ہزاروں کنال اراضی کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ہیں ٗفریقین کی جانب سے سیف اﷲ سروہی عدالت میں پیش ہوئے ،انھوں نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کے قیام کے بعد یہ علاقہ سی ڈی اے کے ماتحت ہے کنٹونمنٹ بورڈکو ٹیکس وصول کرنے کا ا ختیار نہیں۔علاقہ اسلام آباد کے تھانہ نون اور تھانہ شمس کالونی کی حدود میں آتا ہے۔فریقین کی جانب سے گوگل ارتھ کا نقشہ ،بجلی اور گیس کے بلوں کی نقول بھی عدالت میں پیش کی گئیں ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :