حکومت کی نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کے بند مینوفیکچرنگ پلانٹ بحال ہونا شروع ہو گئے
دیوان فاروق موٹرز نے کمپنی کی بحالی کیلئے درخواست دیدی ،پانچ ماہ میں بحالی متوقع ہے
بدھ 10 اگست 2016 21:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) حکومت کی نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کے بند مینوفیکچرنگ پلانٹ بحال ہونا شروع ہو گئے، دیوان فاروق موٹرز پانچ ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کے اعلان کے بعد دیوان فاروق موٹرز لمیٹیڈ کی بحالی پانچ ماہ میں متوقع ہے۔ کمپنی نے بحالی کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔
بحالی کے بعد دیوان فاروق موٹرز کیا موٹرز اور سینگ ینگ موٹرز کے اشتراک سے پیداواری عمل شروع کرے گی ۔ پہلے مرحلہ میں دیوان فاروق موٹرز ستمبر میں ایک ٹن سنگل وہیل شہ زور ٹرک کی پیداوار شروع کرے گی۔دوسرے مرحلہ میں ایک ٹن ڈبل ٹائر شہ زور ٹرک کی پیداوار رواں سال اکتوبر میں شروع ہو گی۔(جاری ہے)
دیوان فاروق موٹرزآئندہ سال سے چینی کمپنی کے اشتراک سے مزید دو بڑی گاڑیاں بھی تیار کرے گی۔
چین کے ساتھ اشتراک سے کمپنی ڈیڑھ ٹن اور سولہ سو سی سی کے مزید دو ٹرک بھی مارکیٹ میں لائے گی۔ آئندہ تین سال میں مسافر گاڑیاں اور لائٹ کمرشل گاڑیاں بھی متعارف کروائی جائیں گی۔دوسری جانب انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے دیوان فاروق موٹرز کی بحالی کی درخواست کی جلد منظوری متوقع ہے۔ دیوان گروپ کی بحالی سے مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی پیداواراور مسابقت کی فضا میں اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.