محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر کسی قسم کے شوٹ آن سائٹ کے آرڈرجاری نہیں کئے گئے ، سیکرٹری محکمہ داخلہ بلوچستان

بدھ 10 اگست 2016 21:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سیکرٹری محکمہ داخلہ بلوچستان ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے ڈبل سواری کی صورت میں شوٹ آن سائٹ کے احکامات کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر کسی قسم کے شوٹ آن سائٹ کے اجاری نہیں کئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں محض افوائیں ہیں جن پر عوام کان نہ دھریں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہیں بھی میڈیا و دیگر ذرائع سے شنید میں آیا ہے کہ ڈبل سواری کی صورت میں شوٹ آن سائٹ کے احکامات ہیں جن کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :