ملتان میٹرو بس کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے ، حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،ملتان میٹرو بس منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، منصوبے کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ملتان میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب ملتان کے عوام میٹرو بس پراجیکٹ کے تحفہ پر وزیراعلیٰ کے شکرگزار ہیں،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی
بدھ 10 اگست 2016 21:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اورمیٹرو بسیں چلنے سے عوام کو جدید، معیاری اور تیز رفتاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ ملتان میٹرو بس منصوبے پر دن رات کام ہو رہا ہے اور اس پراجیکٹ کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔
وہ بدھ کو ملتان میٹرو بس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔ لاہوراور راولپنڈی،اسلام آباد میں میٹرو بس کے منصوبوں کے شاندار اجراء کے بعد ملتان میں میٹرو بس کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور اس منصوبے کے اجراء سے جنوبی پنجاب کے عوام کو آمدو رفت کی جدیدسہولتیں ملیں گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.