وزیراعلیٰ پنجاب سے جھگیوں میں رہنے والی ہونہار طالبہ نرگس گل کی ملاقات،میٹرک میں 1004 نمبر لینے پرمبارکباد
وزیر اعلی کا طالبہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے مفت گھر دینے کا اعلان،5 لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ بھی دیا نرگس گل کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی،جھگیوں میں رہنے والی بچی نے اپنی محنت سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں، نرگس گل نے ثابت کیا ہے کہ اگر محنت کی جائے تومشکل مشکل نہیں رہتی اورکم وسائل بھی راستے میں حائل نہیں ہوتے،وزیر اعلیٰ پنجاب
بدھ 10 اگست 2016 21:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بدھ کو چکوال کے گاؤں تھنیل فتوحی میں جھگیوں میں رہنے والی ہونہار طالبہ نرگس گل نے ملاقات کی-وزیر اعلی نے رالپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں سائنس مضامین میں 1004 نمبر لینے پر طالبہ نرگس گل کو مبارکباددی اور جھگیوں میں رہنے والی اس ہونہار طالبہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے مفت گھر دینے کا اعلان کیا،وزیر اعلی نے طالبہ نرگس گل کو 5 لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ بھی دیا-وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ لاہور یا چکوال جہاں چاہے گی اسے مفت گھر لیکر دیں گے اور اس کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی- انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ روپے سے حاصل ہونے والی آمدن طالبہ نرگس گل اور ان کے خاندان کی رو زمرہ اخراجات کیلئے ہے جبکہ پنجاب حکومت طالبہ نرگس گل کے تعلیمی اخراجات اس کے علاوہ خود برداشت کرے گی-انہوں نے کہا کہ طالبہ نرگس گل نے مشکل حالات میں اپنی محنت کی بدولت سائنس مضامین میں نمایاں نمبر حاصل کئے ہیں -یہ ہونہار طالبہ پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہے اورقوم کی یہ بیٹی ہمارا فخر ہے -انہوں نے کہا کہ نرگس گل جب تک تعلیم حاصل کرنا چاہے گی پنجاب حکومت اس کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی- وزیر اعلی نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکوال نمبر 1 کی ہیڈ مسٹریس میڈم شہناز اور پرائیویٹ ٹیچر شکیل عباس سمیت گاؤں والوں نے طالبہ کو تعلیم کے لئے جو مدد اور تعاون فراہم کیا وہ لائق تحسین ہے -انہوں نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کو بھی سراہا - وزیر اعلی نے کہا کہ جھگیوں میں رہنے والی اس بچی نے اپنی محنت سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں -محنت اور عزم سے ہی کامیابیاں ملتی ہیں -انہوں نے کہا کہ یہ بچی ہماری ہیرو ہے جس نے مشکل حالات میں محنت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں ،قابلیت اورذہانت سے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.