وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل کی لیز شدہ زمین کی منسوخی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
بدھ 10 اگست 2016 21:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) اسلام آباد میں زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل کی لیز شدہ زمین کی منسوخی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ بدھ کو نجی کمپنی کی طرف سے بیرسٹر اعتزاز حسن نے سی ڈی اے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
(جاری ہے)
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے لیز منسوخی کا 29 جولائی کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔
درخواست کے مطابق 9 مارچ 2005 کونیلامی میں 75 ہزار روپے مربع گز کی بولی دے کر 14 ارب 8 کروڑ روپے میں پلاٹ لیز پر حاصل کیا گیا ۔ اس سے صرف ایک ماہ قبل ایک نجی ہوٹل کو 14 روپے فی مربع گز کی قیمت پر زمین فروخت کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لیز کی منسوخی اور سیل کرنا غیر قانونی اور بدنیتی پر مشتمل ہے۔ درخواست میں سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ (ح ب)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.