بھارت میں چلتی ٹرین سے 5کروڑ روپے چوری

ریاست تامل ناڈو میں چوروں نے ٹرین کی چھت کاٹ کر 5 کروڑ75 لاکھ روپے لوٹ لیے،پولیس حکام

بدھ 10 اگست 2016 21:41

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں چور چلتی ٹرین سے 5کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں چوروں نے چلتی ٹرین سے 5کروڑ روپے لوٹ لیے۔اس واقعے میں چوروں نے ایک ٹرین کو نشانہ بنایا جس میں استعمال شدہ اور خراب کرنسی نوٹ لے جائے جا رہے تھے۔

چوروں نے ٹرین کی چھت کاٹ کر 5 کروڑ75 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس تاحال غیر یقینی کا شکار ہے کہ چور ٹرین کے اندر چھپے تھے یا چلتی ٹرین میں داخل ہوئے۔چوری کا پتہ اس وقت چلا جب ٹرین اپنی منزل پر پہنچی۔یہ خبر انڈین میڈیا میں بڑے پیمانے پر نشر کی گئی اور اسے ’دی گریٹ ٹرین رابری‘ یعنی ٹرین کے عظیم ڈاکے کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا خیال ہے کہ اس چوری میں چھ سے آٹھ ڈاکو شامل تھے جنھوں نے پیر اور منگل کی درمیانی رات 350 کلو میٹر طویل سفر کے دوران یہ چوری کی۔

ٹرین سلیم ٹاؤن سے مدراس جا رہی تھی۔اس ریل گاڑی پر 3.4 ارب روپے لے جائے جا رہے تھے اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار اگلے ڈبے میں موجود تھے۔یہ نوٹ انڈیا کے مرکزی بینک کی ملکیت تھے اور انھیں تلف کرنے کے لیے چنئی لے جایا جا رہا۔جب ٹرین منزل پر پہنچی تو حکام نے اندر جا کر دیکھا کہ نوٹوں کی پیٹیاں کھلی پڑی ہیں اور ٹرین کی دھاتی چھت میں ایک سوراخ بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :