سعودی حکومت کا پہلی بار حج و عمرہ پر آنے والوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
عازمین کو فی کس 2 ہزار ریال تک کی چھوٹ دی جائے گی
بدھ 10 اگست 2016 21:59
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سعودی حکومت نے پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والے والوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عازمین کو فی کس 2 ہزار ریال تک کی چھوٹ دی جائے گی۔
(جاری ہے)
عرب خبر رساں ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پہلی بار حج وعمرہ پر آنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثناء فراہم کیا گیا ہے اور اس طرح سعودی حکومت نے پہلی بارحج وعمرہ کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کو سالانہ 2 ارب ریال کا ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔
العربیہ کے مطابق حال ہی میں سعودی کابینہ نے ویزہ فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں پہلی بار حج اور عمرہ پرآنے والوں کو فی کس 2 ہزار ریال کی فیس کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ سال 10 لاکھ نئیعازمین حج وعمرہ کے حجاز مقدس آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکومتی تخمینے کے مطابق اگرایک سال میں ایک ملین نئے عازمین حج وعمرہ سعودی عرب آتے ہیں تو حکومت کو ان کے حصے میں ا?نے والی مجموعی رقم 2 ارب ریال ادا کرنا ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.