قطرکے قونصل جنرل سعدعبداﷲ ایس ایم الشریف کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات

بدھ 10 اگست 2016 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) قطرکے قونصل جنرل سعدعبداﷲ ایس ایم الشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور ان سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور اور برادرانہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے قونصل جنرل سے کہا کہ وہ بھی کویت میں رہے ہیں اور میں دوحہ آتا جاتا رہتا تھا اور میں دوحہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قطر میں ایل این جی سرپلس میں ہے اور میں وفاقی حکومت سے درخواست کرونگا کہ وہ سندھ کو انرجی مقاصد کیلئے این ایل جی درآمد کرنے کی اجازت دے اور اگر اجازت مل گئی تو وہ قطر سے این ایل جی درآمد کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے انرجی کا محکمہ قائم کیا ہے جس کے تحت گیس کمپنی قائم کی گئی ہے اور میں چاہونگا کہ قطر کی اسٹیٹ اونڈکمپنی سندھ گیس کمپنی کی کام کرنے کے حوالے سے اس کی مدد کرے۔ اس پر قطر کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے قونصل جنرل کو سندھ کے روائتی تحائف اجرک،کھس اور سندھی ٹوپی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :