پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 142.17 پوائنٹس کے اضافے سے 39805.88 پوائنٹس پر بند

بدھ 10 اگست 2016 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 142.17 پوائنٹس کے اضافے سے 39805.88 پوائنٹس پر بند ہوا، سرمایہ کاری مالیت میں22 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ 89 ہزار 592 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 9 لاکھ 73 ہزار 190 حصص کی تیزی رہی جبکہ تجارتی حجم میں 78 کروڑ 74 لاکھ 46 ہزار 492 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 142.17 پوائنٹس کے اضافے سے 39805.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 81.24 پوائنٹس کے اضافے سے 22849.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 73.10 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 415.11 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 41.33 پوائنٹس کی تیزی سے 16968.41 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 76.45 پوائنٹس کے اضافے سے 15389.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 82.79 پوائنٹس کی تیزی سے 18482.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 394 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 217 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 135.99 روپے کے اضافے سے5344 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی سودے بھی 38.57 روپے کی تیزی سے 828.57 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 139.93 روپے کی مندی سے 7311 روپے اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمت بھی 80 روپے کی کمی سے 7420 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دیوان سلمان کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 71 لاکھ 4 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 2.80 روپے سے شروع ہو کر 3.37 روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو فرٹیلائیزر کے 1 کروڑ 82 لاکھ 84 ہزار حصص کے سودے 68.30 روپے سے شروع ہو کر 68.60 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 24 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار 510 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ 19 ہزار 659 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 10 ارب 76 کروڑ 9 لاکھ 89 ہزار 307 روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 32 ارب 84 کروڑ 25 لاکھ 78 ہزار 899 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 58 لاکھ 76 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :