تقریبات آزادی کے سلسلہ میں قصر ِبہبو د میں پینٹنگزکے مقابلہ جات
پا کستان کی ترقی کیلئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گاآزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے‘ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر
بدھ 10 اگست 2016 22:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستا ن کی ترقی کیلئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گا،آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ان خیالات کا اظہا ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے قصرِ بہبود میں آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہ پینٹنگزکے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔جشنِ آزادی کی تقریبا ت کے حوالے سے سو شل ویلفیئر کے ادارے میں زیرِ تربیت خواتین کے مابین تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں خواتین نے بھر پو حصہ لیا اور اپنی پینٹینگیز کے ذریعے آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا احسن طریقہ سے اظہار کیا۔
اس موقعہ پر ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے نمائش میں حصہ لینے والی خواتین کے کام کو سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(جاری ہے)
انہو ں نے مزید کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقا ت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جارہا ہے اور ان پسماندہ افراد کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر محکمے کے تمام اداروں اور دفاتر میں مختلف کام منعقد کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ پورہ ماہ چلتا رہے گا۔
اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔تقریب کا اختتام کرتے ہو ئے ڈ پٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہم سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کیلے کو شا ہونا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈا یٔریکٹر تہمینہ منیف اور پروجیکٹ مینیجر مسز تنویرالاسلام بھی موجود تھیں۔مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.