لاہور سمیت پنجاب بھر میں محکمہ ماحولیات کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

بدھ 10 اگست 2016 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈان کافیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سیکئی آگاہی تقریبات منعقد کرائیں لیکن یہ سب کاوشیں بے سود رہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اسی طرح سڑکوں پر دوڑتی نظر آرہی ہیں جن سے ما حولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، صورتحال کے پیش نظر اب محکمہ ماحولیات نے ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کرلیا ہے جو سڑکوں پر دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ کررہی ہیں محکمہ ماحولیات کریک ڈان کے دوران گاڑیوں کے چالان کرے گا۔

محکمہ ماحولیات اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کی خدمات بھی حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :