کوئٹہ دہشتگردی میں ’’را ‘‘اور قادیانی ملوث ہیں ،علامہ ممتاز اعوان

بدھ 10 اگست 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا الطاف الرحمن، مفتی سید عاشق حسین رضوی، علامہ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا نعیم بادشاہ سلفی، علامہ وقارنقوی اور ڈاکٹر محمد زاہد ربانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘اور انکے آلہ کار قادیانی ملوث ہیں اور اسطرح را اور قادیانی ملکر بلوچستان کی علیحدگی اور سی پی منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بلوچستان میں گڑ بڑ کررہے ہیں واضح رہے کہ سب سے پہلے قادیانیوں نے ہی بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے اور قادیانی اسٹیٹ بنانے کیلئے 1953میں ہی اپنی ناپاک سازشوں کا آغاز کیا تھا اور اب جبکہ انہیں بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے بلوچستان علیحدگی کیلئے فنڈنگ چناب نگر قادیانی مرکز سے ہورہی ہے حکومت و سکیورٹی ادارے اپنی توجہ اس جانب بھی مبذول کریں علامہ ممتاز اعوان نے حکومت قادیانی مراکز و نام نہاد قادیانی عبادتگاہوں میں آپریشن کلین اپ کرے تو اسے وطن عزیز میں جاری دہشتگردی کے خاتمے میں خاطر خواہ کامیابی مل سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں قادیانی را کے سب سے بڑے سہولت کار اور ایجنٹ ہیں اور جبکہ قادیانیوں کی ملک دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :