قومی اسمبلی میں سائبر کرائم بل پیش ، اپوزیشن نے مخالفت کردی ، شدید احتجاج
اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ؤں کا موقف ایم کیو ایم کی ویب سائٹ اور ویڈیو چینل بلاک کیا گیا ، سائبر کرائم بل کا اطلاق بھی سب سے پہلے متحدہ پر ہوگا، متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کااظہار خیال
بدھ 10 اگست 2016 22:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں سائبر کرائم بل پیش ہونے پر اپوزیشن جماعتو ں نے شدید مخالفت کردی ،اپوزیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون ڈریکولین قانون بنایا جارہا ہے اور آئین پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ اس بل کے ذریعے آزادی اظہار کا بنیادی حق چھینا جار ہاہے ، اس قانون سے پاکستان کے 60 فیصد نوجوانوں پر قدغن لگے گا ، سائبر کرائم بل میں توہین رسالت پر سزا نہیں ڈالی گئی ۔
اس بل میں اس پر بھی سزا کا تعین کیا جائے،مجھ شرم محسوس ہور ہی ہے کہ جمہوری دور میں ڈریکولین قانون کو منظور کیا جائیگا ، سائبر کرائم بل پر اپوزیشن کے تحفظات کو دور کیا جائے، متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ویب سائٹ اور ویڈیو چینل بلاک کیا گیا ہے اور سائبر کرائم بل کا اطلاق بھی سب سے پہلے ایم کیو ایم پر ہوگا،بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کی جانب سے سائبر کرائم بل 2016جب پیش کیا گیاتو اپوزیشن سخت احتجاج کیا ،اس موقعہ پر الیکٹرانک کرائم بل کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر،سید علی رضا عابدی ،علی محمد خان،ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور صاحبزادہ طارق اﷲ نے اظہار خیال کیا الیکٹرانک کرائم بل کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا کہ سائبر کرائم بل مختلف مراحل سے گزار کر یہاں پہنچا اور سیاسی حلقوں اور عوامی حلقوں سمیت انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والوں کی جانب سے مخالفت کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.