لاہور ،مقتول آڑھتیوں کے مقدمہ میں ملوث 10 افراد اسلحہ سمیت گرفتار ، جیل بھجوادیئے گئے

مزید 2 ملزمان خود سی آئی اے پولیس کے پاس پیش ہوگئے آئی جی پنجاب، سی سی پی او، ڈی آئی جی خود کیس کی نگرانی کریں، انجمن آڑھتیان بادامی باغ سبزی منڈی کے رہنماؤں کا مطالبہ

بدھ 10 اگست 2016 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) بادامی باغ پولیس چوکی نے مقتول آڑھتیوں کے مقدمہ میں ملوث 10 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کے بعد جیل بھجوادیئے گئے، مزید 2 ملزمان خود سی آئی اے پولیس کے پاس پیش ہوگئے آئی جی پنجاب، سی سی پی او، ڈی آئی جی خود کیس کی نگرانی کریں یہ مطالبہ انجمن آڑھتیان بادامی باغ سبزی منڈی کے رہنماؤں حافظ نعیم، حافظ شاہد سمیت دیگرنے امن و امان کی صورتحال کے اجلاس میں بتایا کہ وقوعہ کے فوراً بعد چوکی انچارج سبزی منڈی محمد ریاض نے نفری کے ہمراہ انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقتول حاجی مقسود، عاطف سعید، راہگیر ندیم کے مقدمہ میں نامزد 8 ملزمان ملک بابر، شہزاد، سعید بابر، مزمل بابر، ذیشان، ظہیر سمیت دیگر کو 2 عدد پسٹل اور پمپ ایکشن سمیت گرفتار کرکے مزید کارروائی کیلئے تھانے بند کروایا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آڑھتیان کی طرف سے دیگر 3 ملزمان مقسود گوگا، شاہد ببا او ربلال کی گرفتاری کیلئے موجودہ تفتیشی آفیسر سی آئی اے کوتوالی راحجوال اور SHO رانا اکمل کیخلاف احتجاج کیا تھا لیکن متعلقہ حکام نے بہادری اور جرات کرکے 8 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے والے چوکی انچارج کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کی بجائے معطل کردیا جبکہاحتجاج کے بعد اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے غلط رپورٹنگ کے اصل ذمہ دار ایس ایچ او رانا اکمل اور سی آئی اے کوتوالی کی کی تفتیشی ٹیم ہے جنکی غفلت کے باعث بتایا جارہا ہے کہ ایک ملزم بلال بیرون ملک فرار ہوگیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او امین وینس اور ڈی آئی جی حیدر اشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ جرات کو بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے چوکی انچارج محمد ریاض کو ایس ایچ او تعینات کرکے امن و امان کی بہتری کیلئے تاجران اور شہریوں کیساتھ تعاون کریں اور متعلقہ ذمہ داران ایس ایچ او رانا اکمل اور انسپکٹر سی آئی اے کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 344/16 کے کیس کی تفتیش کے حوالے سے مدعی اور لواحقین کی امداد کریں۔