لاہو ر، سا نحہ کو ئٹہ کے خلا ف تیسرے روز بھی ٹیکس ما ہر ین کا ٹیکس ٹربیونلزاور اپیل کمشنرز سمیت دیگر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

مقامی اور اعلیٰ عدالتوں کے سامنے زبر دست احتجا جی مظا ہر ے اور دھر نے

بدھ 10 اگست 2016 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) سا نحہ کو ئٹہ کی دہشت گر دی کے خلا ف تیسرے روز بھی ٹیکس ما ہر ین کا ٹیکس ٹربیونلزاور اپیل کمشنرز سمیت دیگر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ سانحہ کوئٹہ کیخلاف مقامی اور اعلیٰ عدالتوں کے سامنے زبر دست احتجا جی مظا ہر ے اور دھر نے دیئے گئے ، سا نحہ کو ئٹہ میں وکلا ء ، صحا فیو ں اور دیگر کی شہا دت کے خلاف سا بق صدور لاہور ٹیکس بار قا ری حبیب الر حمن ، محمد اویس، محمد اجمل خان ، مر کزی صدر پاکستان ٹیکس ایڈوا ئزرز ایسوسی ایشن کے مر کزی رہنما ؤ ں میا ں غفار ، خو اجہ ریا ض حسین، صدر پا کستان ٹیکس فو رم ذو الفقار خان ، عہد یدا رو ں علی احسن را نا ، عا شق علی را نا ، حسن علی قا دری، قا ری ذو ہیب الرحمن سمیت سینکڑوں وکلاء نے سا نحہ کو ئٹہ میں ہو نے والی دہشت گردی کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ بعض سیاست دان آپسی اختلاف کے ذریعے معاملات کو اُلجھائیں نہ، وکلاء بر ا دری کو ہر قسم کی دہشت گر دی کے خلاف بر سر پیکا ر ہو نا پڑ ے گا ، اور دہشت گر دی کے خا تمے تک جد و جہد جا ری رہے گی ، انھوں نے و فا قی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ وہ سا نحہ کو ئٹہ میں شہد ا ء کے لواحقین اور زخمیو ں کے لیے خصو صی انتظا ما ت کریں، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے عوام ، سیاسی جماعتیں اور دینی و سماجی جماعتیں سرد جنگ کے نام پر ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا صفایا کرتے ہوئے مکمل خاتمہ کیا جائے، سابق صدور لاہور ٹیکس بار قا ری حبیب الر حمن ، محمد اویس ، محمد اجمل خان ، مر کزی صدر پا کستان ٹیکس ایڈوا ئزرز ایسوسی ایشن کے مر کزی رہنما ؤ ں میا ں غفار ، خو اجہ ریا ض حسین ، صدر پا کستان ٹیکس فو رم ذو الفقار خان ، عہد یدا رو ں علی احسن را نا ، عا شق علی را نا ، حسن علی قا دری، قاری زو ہیب الر حمن نے کہا کہ وکلا ء کئی رو ز سے سکیو رٹی کے لئے حکو مت سے مطا لبہ کر رہے تھے لیکن حکو مت سکیورٹی دینے میں ناکام رہی، عدلیہ اور وکلا ء کی سکیورٹی کے حوالے سے بہترین حفا ظتی اقدا مات کیے جائیں ورنہ ملک بھر میں زبر دست احتجاجی رد عمل سامنے آئے گا ۔