پاکستانی آئی ٹی کمپنی نے رکشہ چلانے والے اولمپئن کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا

محمد عاشق کو پورے پاکستان میں ایک ’ہیرو‘ کے طور پر نوازا جانا چاہیے، آئی ٹی کمپنی

بدھ 10 اگست 2016 22:32

پاکستانی آئی ٹی کمپنی نے رکشہ چلانے والے اولمپئن کو ملازمت دینے کا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) ایک پاکستانی آئی ٹی کمپنی کا کہنا ہے اس نے 1960 اور 1964 کے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عاشق کو 85 برس کی عمر میں ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی ’نیٹ سول‘ کے انسانی وسائل کی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فیصل بھٹی کا کہنا ہے کہ محمد عاشق کو پورے پاکستان میں ایک ’ہیرو‘ کے طور پر نوازا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا ’محمد عاشق آجکل کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہیں اور نیٹ سول نے انھیں اپنے کھیلوں کے برینڈ ایمبسڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘محمد عاشق نے اپنے کھیلوں کے کیریئر کا آغاز ایک باکسر کے طور پر کیا تھا تاہم زخمی ہونے کے بعد وہ سائیکلنگ سے وابستہ ہو گئے۔ سائیکلسٹمحمد عاشق نے ٹوکیو اور روم میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں میں حصہ لیا تھا لیکن کوئی تمغے نہیں حاصل کر پائے تھے۔

(جاری ہے)

غربت کی وجہ سے انھیں 85 سال کی عمر میں رکشا چلانا پڑھ رہا ہے۔فیصل بھٹی نے مزید کہا ’ہم محمد عاشق کو ہر ایک یا دو ہفتے بعد اپنے دفتر آنے کی دعوت دیا کریں گے جہاں وہ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے ہمارے نوجوان ملازمین کے سامنے ترغیبی تقریریں دیا کریں گے اور ہمارے کھیلوں سے متعلق مشورے دیے کریں گے۔‘محمد عاشق نے کہا کہ وہ اس اعزاز سے ’خوش‘ ہیں لیکن اب تک انھیں اپنے نئے کردار کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا ’کمپنی نے میرے لیے ایک ایمپلائی کارڈ بنوایا ہے اور مجھے 12 اگست کو مجھیدفتر میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا ’اگر کمپنی مجھے تنخواہ دیتی ہے اور گھر کا قرضہ ادا کرنے میں مدد کرتی ہے تو انھیں رکشہ چلانے کی ضرورت نہیں رہے گی؟واضح رہے کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پانچ اگست سے اولمپکس مقابلے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :