اٹک،صحن میں پیشاب کر نے پرظالم باپ نے معصوم بچی کے ہاتھ جلا دیئے

بدھ 10 اگست 2016 22:32

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) صحن میں پیشاب کر نے پرظالم باپ نے معصوم بچی کے ہاتھ جلا دیئے تفصیلا ت کے مطابق ملک شیر ولد عبدا لقیوم سکنہ اٹک خورد نے تھانہ میں بیان دیا ہے کہ صبح میں اور میری بھا بھی نزاکت بی بی زوجہ ذیشان علی اپنے گھر موجود تھے میر نواب ولد محمد شاہ سکنہ بحرام کلے صوابی جو ہمارا پڑوسی ہے کے گھر ہم گئے تو دیکھا میر نواب اپنی سات سالہ معصوم بچی سویرا کو ما ر پیٹ رہا تھا ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے وہ بچی کو کمرے میں لے گیا بچی کے دونوں ہاتھ زبر دستی پکڑ کر گرم توے پر رکھ دیئے جس سے اس کے دونوں ہاتھ جل گئے ہم نے معلوم کیا تو میر نواب نے بتایا کہ بچی نے بڑا پیشاب صحن میں کر دیا تھا پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔