برمنگھم ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی خبریں بے بنیاد: الیسٹر کک

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 22:53

برمنگھم ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی خبریں بے بنیاد: الیسٹر کک

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 10اگست ۔2016ء) برطانوی ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے برمنگھم ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی تردید کر دی،بولے کہ پاکستانی میڈیا کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے آخری روز زانگلینڈ کی حیران کن فتح کے بعد میزبان گیند بازوں پر بال ٹمپرنگ کے الزامات لگے ،اس تنازع پر کپتان الیسٹر کک بوکھلاہٹ کا شکارنظر آئے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے پاکستانی میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، ہم نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے، جوروٹ نے جائز طریقے سے گیند کو چمکایا تھا ،کوئی بال ٹمپرنگ نہیں کی۔ انگلش کپتان تجربہ کار فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بال ٹمپرنگ کا معاملہ گول کر گئے۔