سول ہسپتال بم دھماکے سمیت دہشتگردی کے دیگر واقعات کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا‘ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے‘ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب یاتو ملک میں دہشت گرد رہیں گے یا ہم رہیں گے‘ سانحہ کوئٹہ کے بعد زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کا حوصلہ قابل تعریف ہے، جس سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوا ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کا سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی رہائش گاہوں پر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت
بدھ 10 اگست 2016 22:57
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ سول ہسپتال بم دھماکے سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب یاتو ملک میں دہشت گرد رہیں گے یا ہم رہیں گے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کا حوصلہ قابل تعریف ہے، جس سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال بم دھماکے کے شہداء کی رہائش گاہوں پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ اور آئی جی پولیس بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے سیکورٹی کے تمام خدشات کو پس پشت ڈال کر شہر کے مختلف مقامات پر واقع سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی رہائش گاہوں پر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت و یکجہتی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلیٰ آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہید شہزاد احمد ، داؤد کاسی ایڈوکیٹ شہید، قاہر شاہ ایڈوکیٹ شہید، ڈان نیوز کے کیمرہ مین شہید محمود خان، باز محمد کاکڑ ایڈوکیٹ شہید اور بیرسٹر عدنان احمد شہید کی رہائش گاہوں پر گئے۔ اس موقع پر ورثاء کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں اس وقت پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم سب ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء نے ملک اور صوبے کے لیے جو قربانی دی ہیں انہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کر کے ان کا قلع قمع کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ دشمنوں نے شروع کی اسے انجام تک ہم پہنچائیں گے، یہ امر باعث تقویت ہے کہ سول سوسائٹی بھی دہشت گردوں سے شدید نفرت کا اظہار کر رہی ہے اور جلد از جلد ان کا خاتمہ چاہتی ہے، جو قومیں کسی اعلیٰ مقصد کے لیے یکجہت ہو جاتی ہیں تو پھر انہیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، انہوں نے کہا کہ یہ حق و باطل کی جنگ ہے جس میں بالآخر فتح حق کی ہوگی، دنیا کا کوئی بھی مذہب خون ناحق بہانے کی اجازت نہیں دیتا ،دہشت گردوں کا ناتو کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی قوم و قبیلہ ، وہ صرف دہشت گرد ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد ہماری نسلوں کے دشمن ہیں انہوں نے ہمارے مستقبل پر وار کیا ہے ان سے ناحق بہائے گئے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور ضرورت اور صورتحال کے مطابق اس میں ترامیم کر کے اسے مزید موثر بنایا جائیگا تاکہ دوبارہ اس قسم کے المناک واقعات رونما نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ شہداء کے بچوں اور لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
-
سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ، صدر زرداری
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.