ایف سی اور حساس اداروں کی قلعہ عبداﷲ اورقلات میں کارروائیاں

کالعدم تنظیم کے 2سہولت کاروں سمیت 3دہشتگردوں کوگرفتار‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 10 اگست 2016 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) ایف سی اور حساس اداروں نے قلعہ عبداﷲ اورقلات میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے دوسہولت کاروں سمیت تین دہشتگردوں کوگرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے قلعہ عبداﷲ کے علاقے گلستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کوگرفتارکرلیا جبکہ قلات کے علاقے جوہان میں ایف سی اورحساس اداروں نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو سہولت کاروں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :