یوم آزادی کے تیاریوں کے حوالے سے لیویز ‘پولیس ‘ایف سی‘ بی سی کا فلیگ مارچ

بدھ 10 اگست 2016 22:59

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) یوم آزادی کے تیاریوں کے حوالے سے ، لیویز ،پولیس ،ایف سی،بی سی کا فلیگ مارچ ، ڈپٹی کمشنر آفس سے فلیگ مارچ شروع ہوئی ،قومی شاہراہ ،اندرون شہر سے گزرتی ہوئی واپس ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پزیر ہوا ،یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے فلیگ مارچ یوم پاکستان کے تیاریوں کے سلسلے کے حوالے سے تھا ایف سی کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل کا فلیگ مارچ کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو،جبکہ دوسری جانب شہر میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دی گئی ہیں موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہیں اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خضدار میں بھی یوم پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ہم بھی زندہ اقوام کی طرح اپنی یوم آزادی کی جشن منائیں گے فلیگ مارچ بھی یوم آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اندرون شہر اور قومی شاہراہ پر داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے لیئے لیویز اور پولیس سمیت ایف سی کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔