پرویزرشید کی سرکاری ٹی وی پراپوزیشن رہنماؤں کی تقاریرنشرنہ ہونے پرمعذرت

سرکاری ٹی وی کوآئندہ اپوزیشن کی تقاریرنشرکرنے سے نہ روکنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات

بدھ 10 اگست 2016 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے سرکاری ٹی وی پراپوزیشن رہنماؤں کی تقاریرنشرنہ ہونے پرمعذرت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ٹی وی کوآئندہ اپوزیشن کی تقاریرنشرکرنے سے نہ روکنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری ٹی وی پرخورشیدشاہ اورشاہ محمودکی تقاریرنشرنہ ہونے پرشرمندگی ہے ،جس پرمعذرت کرتاہوں ،ایسانہیں ہوناچاہئے تھا،میرے علم میں جیسے ہی یہ بات آئی ہم نے پی ٹی وی انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظرسے لوگوں کوآگاہ کیاجاناچاہئے ،ہم نے پی ٹی وی کوآئندہ تمام لیڈروں کی تقاریرنشرکرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ جمعرات کوپی ٹی وی انتظامیہ کااجلاس بلاکرانہیں ہدایت کی جائے گی کہ وہ اپنی پرانی روایت کوترک کریں ،میں چاہتاہوں کہ پی ٹی وی کایہ کلچربن جائے کہ عوام کے نمائندوں کی بات عوام تک پہنچائی جائے