Live Updates

تحریک انصاف کی سرکاری ٹی وی پر شاہ محمود قریشی کے خطاب کی براہ راست نشریات روکنے کی شدید مذمت

بدھ 10 اگست 2016 23:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے اہم خطاب کی براہ راست نشریات روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نکتہ نظر کو دبانے اور عوام سے اوجھل رکھنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے شدید الفاظ میں پی ٹی وی کی جانب سے قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی کے اہم خطاب کی براہ راست نشریات روکنے کی مذمت کی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی انتظامیہ اخلاقیات بالائے طاق رکھ کر حکمران جماعت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اور اسے اپوزیشن کے نکتہ نظر کو دبانے اور عوام سے اوجھل رکھنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ نعیم الحق نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی وی اسپیکر کی رضا مندی سے حزب اختلاف کے قائدین کی تقاریر کی نشریات روکتا ہے۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور جانبداری ترک کرے،عوام کے پیسوں سے چلنے والے ادارے پر اپوزیشن کا نکتہ نظر اجاگر کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات