الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا

انتخابی فہرستوں میں 40لاکھ کے قریب نئے ووٹروں کا اندراج،ایک لاکھ 57ہزار فوت شدہ افراد کو خارج کر دیا جائے گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک

بدھ 10 اگست 2016 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا ہے ،انتخابی فہرستوں میں 40لاکھ کے قریب نئے ووٹروں کا اندراج جبکہ ایک لاکھ 57ہزار فوت شدہ افراد کو خارج کر دیا جائے گا سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تجدید کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت 10اگست سے 29اگست تک گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گااس دوران قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے تمام مرد و خواتین کے ناموں کا اندراج ووٹر لسٹوں میں کیا جائے گا جبکہ فوت ہونے والے افراد کی تصدیق کے بعد ان کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دئیے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں ووٹرلسٹوں کی ابتدائی فہرستیں تمام ڈسپلے سنٹر میں اویزاں کر دی جائیں گی اوردسپلے سنٹر پر ووٹوں کے اندراج،ووٹ منتقلی ،درستگی اور اخراج کے فارم دستیا ب ہونگے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں مجموعی طور پر 11331ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر 52883تصدیقی افسران موجود ہونگے جبکہ ان ڈسپلے سنٹروں کی نگرانی کیلئے 135رجسٹریشن افسران اور 2220اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیقی عمل کے دوران مجموعی طور پر 4831261نئے ووٹوں کا اندراج کیا جائے گا جبکہ 1لاکھ 57ہزار 660فوت شدہ افراد کو ووٹر لسٹوں سے خارج کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے موقع پر عوام میں ووٹ کے اندراج سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا پر مہم چلائی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ 7دسمبر کو پورے ملک میں ووٹر ڈے کے طور پر منایا جائے گااور ووٹر ڈے کی مناسبت سے تمام صوبائی ریجنل اور ضلعی دفاتر کے زیر انتظام پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔

۔

متعلقہ عنوان :