شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے
سائل کی داد رسی کی بجائے مقدمہ درج کر نے کیلئے روشوت کا تقاضہ ، حصول انصاف کیلئے شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے راشی ایس ایچ او کے خلاف کاروائی اور انصاف کی اپیل
بدھ 10 اگست 2016 23:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے سائل کی داد رسی کی بجائے مقدمہ درج کر نے کیلئے روشوت کا تقاضہ ، حصول انصاف کیلئے شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،کاروائی سے روکنے کیلئے ملزمان کی جانب سے سنگین نوعیت کی دھمکیا ں ، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے راشی ایس ایچ او کے خلاف کاروائی اور انصاف کی اپیل ۔
بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں بااثر منشیات فروشوں بھولا ، ظہیر ،نادر خان اور اظہرسمیت دیگر 4نامعلوم مسلح افراد نے شہری محمد نوید کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے ایک لاکھ 90ہزار روپے، پرس جس میں 15ہزار روپے تھے اور موبائل چھین لیا جس پر متاثرہ شہری نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی جس پر کاروائی اور مقدمہ درج کر نے کی مد میں ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن جعفر نے متاثرہ شہری سے مبینہ طور پر 30ہزار روپے رشوت طلب کی جس پر شہری کی جانب سے انکار کے بعد ایس ایچ او شاہدرہ جعفر نے برہم ہو کر شہری محمد نوید کو دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.