ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 23:06

ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 3 تاریخ کو دبئی ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا تاہم اس میں موجود 300 سے زائد مسافروں کو کو معجزاتی طور پر بچا لیا گیا تھا۔

اس دوران کئی مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایک فائر فائٹر اپنی جان گنوا بیٹھا تھا۔ اب کمپنی نے اس حادثے کے متاثرہ تمام مسافروں کو 7 ہزار ڈالرز کا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام مسافروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شہید ہو جانے والے فائر فائٹر کے اعزاز میں دبئی سول ڈیفنس اکیڈمی کا ایک حال ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :