کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن ۔کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 11 ملزمان گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 10:11

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا ،جس کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔رینجرز نے بھیم پورا میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،رینجرزذ رائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔ بلدیہ کے علاقے گلشن غازی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنھیں تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔