کوئٹہ میں فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ظہور شاہ وانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ‘ 14 افراد زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 10:28

کوئٹہ میں فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ظہور شاہ وانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) کوئٹہ میں فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ظہور شاہ وانی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کوئٹہ کے وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ’اس ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ ہائی کورٹ کے جج کے سکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی بنی تاہم جج کی گاڑی محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن نے بتایا کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 14 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے جس میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہےدھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔رواں ہفتے ہی پیر کو سول ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکے میں 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ تھی اور گذشتہ رات ہی فوج کے سربراہ جنرل راحیل کی ہدایت پر کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کومبنگ آپریشن بھی شروع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :