لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوقومی پرچم کی حرمت کو یقینی بنانے کے لئے تین ماہ میں پالیسی وضع کرنے کا حکم دے دیا،،عدالت نے قومی پرچم پر سیاسی شخصیات کی تصاویر چھاپنے اور مختلف رنگوں کے قومی پرچموں کی چھپائی سے متعلق بھی پالیسی وضع کرنے کی ہدائت کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 11 اگست 2016 11:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار طلحہ سیف نے عدالت کو بتایا کہ قومی پرچم اور جھنڈیوں پر سیاسی شخصیات کی تصاویر چھاپی جا رہی ہیں جو کہ پرچم کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں مخلتف رنگوں کے قومی پرچم فروخت کے جا رہے ہیں جس سے نئی نسل اپنے اصل قومی پرچم کی شناخت بھول جائے گی۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچم کے تقدس کی پامالی پر عدالت کو تحفظات ہیں ،،چودہ اگست کے موقع پر یوم آزادی کی تقریبات سے قبل عدالت ایسا کوئی حکم جاری نہیں کرئے گی جس پر عمل نہ کیا جا سکے۔عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو قومی پرچم کی حرمت کو یقینی بنانے کے لئے تین ماہ میں پالیسی وضع کرنے کا حکم دے دیا،،عدالت نے قومی پرچم پر سیاسی شخصیات کی تصاویر چھاپنے اور مختلف رنگوں کے قومی پرچموں کی چھپائی سے متعلق بھی پالیسی وضع کرنے کی ہدائت کر دی۔ عدالت نےوفاقی وزارت داخلہ کو درخواست پر تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے پیشن نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :