وینکوور: ممکنہ دہشتگردی پر کینیڈین پولیس کا اونتاریو میں چھاپہ ۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 اگست 2016 11:16

وینکوور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اگست 2016ء ) : دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر کینیڈین پولیس نے اونتاریو میں چھاپہ مارا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چھاپے کے دوران ایک مشتبہ شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

مشتبہ شخص کو گذشتہ برس داعش سے تعلق ہونے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ کینیڈین پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص نیشنل سکیورٹی کے لیے خطرہ تھا۔

متعلقہ عنوان :