یورپی یونین سے علیحدگی، برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے ،رپورٹ

جمعرات 11 اگست 2016 11:30

یورپی یونین سے علیحدگی، برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے ،رپورٹ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ (این آئی ای ایس آر)نے کہاہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے ایک ماہ بعد ہی برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق این آئی ای ایس آر نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ ماہ برطانوی معیشت 2 فیصد تنگی کا شکار ہوئی، این آئی ای ایس آر کے اندازے کے مطابق جون میں سہہ ماہی گروتھ 0.6 تھی جو جولائی میں کم ہو کر 0.3 ہوگئی۔

این آئی ای ایس آر ریسرچ کے جیمز وارن کا کہنا تھا کہ ہمارے اندازے یہ تجویر دیتے ہیں کہ 2017 کے اختتام تک اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔بزنس سرویز نے بھی تجاویز دی ہیں کہ 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کوآپریٹ سرگرمیاں سکڑ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے برطانیہ میں ہونے والے تاریخی ریفرنڈم میں 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے انخلاء کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

برطانوی عوام کے اس فیصلے کے بعد بین الاقومی مارکیٹ میں برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور وہ 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔یورپی بلاک سے باہر آنے کی شرائط پر مذاکرات کے لیے برطانیہ کے پاس 2 سال کا وقت ہے۔اس ریفرنڈم کے نتائج کے بعد جہاں اس کے مخالفین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وہیں بریگزٹ کے حامی جشن مناتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :