ریاض:خواتین کے لیئے تعمیر کیا جانا والا ٹیلی کام کمپلیکس ہفتہ بعد ہی بند

جمعرات 11 اگست 2016 11:36

ریاض:خواتین کے لیئے تعمیر کیا جانا والا ٹیلی کام کمپلیکس ہفتہ بعد ہی ..

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) سعودی عرب میں خواتین کو موبائل ٹیلی کام کے شعبے میں لانے کے لیئے تگ دو جاری ہے ۔ اس سلسلے میں سعودی دارلحکومت ریاض میں خواتین کے لیئے موبائل مارکیٹ کی طرز پر پہلے موبائل ٹیلی کام کمپلیکس کا افتتاح چند روز قبل ہوا تھا۔ پیر کے روز مقامی اخباری نمائندوں نے اس کمپلیکس کا جائزہ لینے کے لیئے جب رخ کیا تو کمپلیکس میں موجود تمام دکانوں کو بند پایا ۔

(جاری ہے)

مقامی اخباری نمائندوں کا کہنا ہے کہ کمپلیکس میں تمام سہولیات میسر ہیں ۔ مگر کسی بھی سعودی خاتون نے کسی ایک دکان پر بھی آکر اپنے کاروبار کا آغاز نہیں کیا۔ صفائی کے عملے نے بتایا کہ ایک بھی سعودی خاتون نے دکان کھلنے کی طرف توجہ نہیں دی۔وزارتِ لیبر کے ترجمان کے مطابق اخباری نمائندوں نے صبح کے اوقات میں کمپلیکس کا دورہ کیا ہے ۔ ہو سکتا ہے شام کے اوقات میں کچھ خواتین اپنی دکانیں کھولتی ہوں ۔ واضع رہے کہ پچھلے ہفتے ہی خواتین کے لیئے بنائے گئے مخصوص کمپلیکس کا افتتاح ہوا تھا۔