اردوان نے ایک بار پھر امریکا سے گولن کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

جمعرات 11 اگست 2016 11:44

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ترک صدر طیب اردوان نے ایک بار پھر امریکا سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم فتح اللہ گولن کے خلاف دستاویزی ثبوت کے 85 باکس امریکا بھجوا چکے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر انقرہ میں صدارتی محل کے باہر ریلی سے خطاب میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ترکی یا فتح اللہ گولن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم فتح اللہ گولن کے خلاف دستاویزی ثبوت کے 85 باکس امریکا بھجوا چکے ہیں۔اردوان کا کہنا تھا کہ ماردین اور دیار باقر میں شدت پسندوں کی کارروائی میں کئی لوگ جاں بحق ہوئے۔ داعش، کرد ورکرز پارٹی اور فتح اللہ گولن تحریک جیسی دہشت گرد جماعتوں کے باعث ملک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں

متعلقہ عنوان :