پاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے ایک اوعررہنما شوکت حسین کو سزائے موت

جمعرات 11 اگست 2016 11:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ شوکت حسین پر 1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ڈھاکا میں جنگی جرائم کی خصوصی عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنما اور دیگر افراد کو سزا سنائی، شوکت حسین جماعت اسلامی اسٹوڈنٹ ونگ کے رکن کے تھے۔شوکت حسین نے بعد میں جماعت اسلامی چھوڑ کر خالدہ ضیا کی بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی جوائن کر لی تھی، جنگی جرائم کے الزام میں دیگر 7 افراد کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔